نواز شریف کو ہفتے میں 4 بار انجائنا کا اٹیک ہوا، انکی زندگی کو خطرہ ہے: مریم نواز

لاہور (ڈیلی اردو) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نوازنے کہا ہے کہ نواز شریف جتنے دن ہسپتال میں رہے انہیں علاج کی کوئی سہولت نہیں دی گئی۔

کوٹ لکھپت جیل لاہور میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے بعد ان کی صاحبزادی مریم نوازنے ٹوئٹ کی کہ دوران ملاقات نوازشریف کو دل میں تکلیف ہوئی، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں 4 مرتبہ انجائنا کی تکلیف ہو چکی ہے لیکن وہ کہتے ہیں کہ وہ علاج کے لئے کسی کو نہیں کہیں گے۔

مریم نواز نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف جتنے دن ہسپتال میں رہے انہیں علاج کی کوئی سہولت نہیں دی گئی۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ انجائنا کی باربارتکلیف کے بعد دل کومزید نقصان پہنچتا ہے، اگروالد کو کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا۔

مریم نوازنے کہا کہ 3 مرتبہ وزیراعظم بننے والے میاں نوازشریف کی صحت کے بارے میں حکومت کا سنگدلانہ اور بے حس رویہ تشویشناک ہے۔ میں اوراہلِ خانہ ان کی صحت کے حوالے سے سخت پریشانی میں مبتلا ہیں جس سے ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں