راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاک فوج کا اولمپک کھلاڑی ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان فوج کے اولمپک کھلاڑی ہلاک ہوگیا۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1480966030092431361?t=wsU24teGbZR4v7ysqwCgWw&s=19

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ جاتلی کے علاقے میں چھٹی پر گھر آئے پاکستان فوج کے اہلکار اور اولمپک کھلاڑی مصظفی اعوان کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا، مقتول اولمپک تیراکی کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول مصطفی کو گھر کے باہر گولیاں ماری گئیں، مقتول اولمپک کے سوئمنگ مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکا ہے پولیس موقعہ پر پہنچ گئی، نعش ہسپتال منتقل کردی گئی۔

لواحقین کے مطابق انکی کسی سے دشمنی، جھگڑا یا تنازعہ نہیں تھا، دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے راولپنڈی میں تیراک محمد مصطفےٰ کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے محمد مصطفٰے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ آئی جی نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی سپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں