ٹانک میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، تحریک طالبان کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ باردو برآمد

ٹانک (نمائندہ ڈیلی اردو) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں ایک کارروائی کے دوران دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ باردو برآمد کرلیا۔

ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیس آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان گنڈاپور گروپ کے خفیہ ٹھکانوں پر آپریشن کیا گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق خوشحال جنگل نزد گومل ایریا کی حدود میں سیکیورٹی اداروں کی اطلاع پر فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے زمین میں چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود تحویل میں لے لیا۔

حکام کے مطابق برآمد ہونے والا اسلحہ میں 8 عدد ہینڈ گرنیڈ، ایک عدد سموک گرنیڈ، ڈیٹونیٹر، 15 عدد آر جی ڈی گرنیڈ، آرپی جی 3 گولے اور دیگر سامان شامل ہیں۔

حکام کے مطابق اسلحہ ٹانک اور مضافات میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں استعمال ہونا تھا، جسے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں