سعودی عرب اور ایران سفارتی تعلقات بحال کرنے پر رضامند

ریاض (ڈیلی اردو) مشرق وسطی کی صورتحال میں نیا موڑ آگیا، سعودی عرب اور ایران سفارتی تعلقات بحال کرنے پر رضامند ہو گئے۔

تہران ٹائمز کے مطابق سعودی عرب اور ایران اپنے سفارتخانے کھولنے کی تیاری کررہے ہیں، رکن ایرانی پارلیمنٹ جلیل رحمانی نے تہران ٹائمز سے گفتگو میں سفارتی بحالی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک ازسر نو تعلقات کا آغاز کر رہے ہیں، خطے میں تنا کے خاتمے کیلیے سفارتی بحالی ضروری تھی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے 2016 میں سفارتی تعلقات منقطع ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں