اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے تین شیعہ نوجوان ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ کے نواحی گاؤں بھٹیسر میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ‘یہ ٹارگٹ کلنگ کا ہی ایک واقعہ ہے’۔
ایس ایچ او جاوید ملک نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دکان میں موجود افراد پر فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا کے علاقہ بھٹسر میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دکان میں موجود افراد پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے 2 بھائیوں سمیت 3 شیعہ نوجوان ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونیوالوں کی شناخت امداد حسین، سجاد حسین، مختیار حسین سے ہوئی ہے #shiagenocide #DIKhan #Pakistan @Natsecjef pic.twitter.com/wl49fzAyVh
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) January 17, 2022
تینوں افراد نے گولیاں لگنے کے باعث موقع پر ہی دوم توڑ دیا تھا بعد ازاں پولیس نے لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔
ہلاک ہونے والوں میں امداد حسین، سجاد حسین، مختیار حسین شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق چار حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے اور واقعے کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔
پولیس اور قانون نافذ کرنے والی اداروں کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ تاحال کسی کی جانب سے واقعےکی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔
اس تھرے قتل کے خلاف مقتولین کے ورثا اور شہری سراپا احتجاج بن گئے جنہوں نے مقتولین کی نعشیں مین انڈس ہائی وے پر رکھ کر زبردست احتجاج کر کے سڑک بلاک کر دی اور نعرہ بازی کی۔ ڈیرہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کرنے کے بعد ٹریفک بحال کر دی۔