اسلام آباد میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اہلکار پیر کو کراچی کمپنی میں سنیپ چیکنگ کر رہے تھے، جب ان پر حملہ کیا گیا۔

ان پولیس اہلکاروں نے جب کراچی کمپنی کے قریب جیلانیہ چیک پوسٹ پر ایک موٹرسائیکل کو روکا تو اس پر سوار دہشت گردوں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ سے ایک اہلکار موقع پر دم توڑ گیا اور دو زخمی ہوگئے۔ جبکہ پولیس اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں دونوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

زخمیوں اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت منور کے نام سے ہوئی ہے۔ جب کہ زخمی اہلکاروں میں راشد اور امین شامل ہے۔

آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس اور سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ جب کہ متعلقہ تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد اکھٹے کرنے شروع کردیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں