کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، اہم ٹارگٹ کلر سمیت دو تین دہشت گرد گرفتار

اسلام آباد ( شبیرحسین طوری) سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کاروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان کے ٹارگٹ کلر نعیم باجوڑی کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ٹارگٹ کلر نعیم خان عرف نعیم باجوڑی عرف نعیم محسود عرف نعیم پٹھان کو گرفتارکرلیا، نعیم باجوڑی دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کےمتعدد واقعات میں ملوث ہے۔ نعیم باجوڑی کی گرفتاری سے دہشتگردی کے ایک بڑے منصوبے کو بھی ناکام ہو گیا ہے جس کی پلاننگ کافی عرصےسے کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے.

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم قائد اعظم کالونی میں سیاسی جماعت ایم کیو ایم لندن کا علاقائی صدر بھی رہا ہے، ملزم سیاسی جماعت کے ساتھ دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث رہا ہے۔ انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر قائداعظم کالونی میں پولیس موبائل پر حملہ کیا تھا، حملے میں دو پولیس اہلکار زاہد حسین شاہ اور مقصود مسیح شہید ہوئے تھے۔ چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ ملزم نعیم عرف باجوڑی پولیس موبائل پر فائرنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ و مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی انوسٹی گیشن پولیس نے ایک کارروائی کرتے ہوئے مزار قائد کے قریب سے دو افغان دہشت گردوں نعمت سید صابر اور محمد ربانی کو گرفتار کیا ہے، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق امارات اسلامیہ افغانستان سے ہے، ملزمان متعدد مرتبہ جہاد کی غرض سے افغانستان میں ٹریننگ بھی لے چکے ہیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تحریک طالبان پاکستان سے بھی منسلک تھے اور ان سے اسلحہ کی ٹرئنگ حاصل کر چکے ہیں۔ گرفتار دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں