سپریم کورٹ: ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آزادانہ نقل و حرکت کی درخواست ان کے انتقال کے بعد مقرر

اسلام آباد (ڈیلی اردو) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آزادانہ نقل و حرکت کے لیے دائر درخواست انکے انتقال کے بعد مقرر کردی گئی ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 24 فروری کو سماعت کرے گا۔

عدالت نے گزشتہ سماعت پر اٹارنی جنرل کو ایٹمی سائنسدان سے وکلاء کی ملاقات کرانے کی ہدایت کی تھی۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی درخواست 2019 سے سپریم کورٹ میں زیر التواء ہے جبکہ محسن پاکستان دس اکتوبر 2021 کو انتقال کر گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں