یکم رجب المرجب 9 مارچ بروز ہفتے کو ہوگی: رویت ہلال کمیٹی

کراچی (ڈیلی اردو) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ رجب المرجب کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے یکم رجب ہفتے کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق رجب کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت کراچی میں منعقد ہوا۔

اجلاس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا کہ رجب المرجب کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے یکم رجب نو مارچ بروز ہفتے کو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں