کسی کو بھی بے گھر نہیں ہونے دیں گے، بجلی اور فور جی کا مسئلہ حل کر رہے ہیں: وزیراعلیٰ محمود خان

میران شاہ (دین محمد وزیر) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی بے گھر نہیں ہونے دیں گے۔ میران شاہ میں بجلی اور فور جی کا مسئلہ حل کر رہے ہیں۔ لیویز اور خاصہ فورس کے مسائل پہلے اسمبلی میں لے کر جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے جنوبی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں جلسے سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ میں یہاں آپ کے لیے کچھ کرنے آیا ہوں۔ لیویز اور خاصہ فورس کے مسائل پہلے اسمبلی میں لے کر جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی بے گھر نہیں ہونے دیں گے، میران شاہ میں بجلی کا مسئلہ حل کر رہے ہیں۔ بجلی کے مسائل کے حل کے لیے پیسکو سے بات کر رہے ہیں۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ میران شاہ کے لوگوں کو ملازمتیں دی جائیں گے۔ میران شاہ میں اسپتالوں اور اسکولوں کی حالت بہتر کریں گے اور یہاں پر نوجوانوں کو سود سے پاک قرضہ دیں گے۔

جلسے سے وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے بھی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان واحد شخص تھے۔ جنہوں نے افغانستان پر امریکی حملے کی مخالفت کی، عمران خان کا نظریہ ہے کہ افغانستان کا مسئلہ جنگ نہیں مذاکرات سے حل ہوگا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے میران شاہ میں صحت سہولت کارڈ تقسیم کیے۔

مراد سعید نے کہا کہ عمران خان نے وزیرستان کے لوگوں سے کیے وعدے پورے کیے۔ وزیر اعظم عمران خان کا میران شاہ سے خصوصی رشتہ ہے۔ آج وزیرستان کے عوام کے لیے بہترین پیکج لے کر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیرستان کے عوام کا درد رکھتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان وزیرستان کے مسائل کے حل کے لیے پر عزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں