بھارتی ایجنسی کا داؤد ابراہیم کے دو قریبی ساتھیوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے دو قریبی ساتھیوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق این آئی اے کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ عارف ابو بکر شیخ اور شبیر ابو بکر شیخ کو جمعے کی صبح گرفتار کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق این آئی اے کی جانب سے گرفتاریاں ممبئی میں کئی مقامات پر داؤد ابراہیم سے اور ہوالہ سے متعلق چھاپوں کے کچھ روز بعد سامنے آئیں۔

بھارتی خبر ایجنسی کے مطابق این آئی اے نے ممبئی میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر داؤد ابراہیم کے قریبی ساتھی سلیم فروٹ کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ نے بھی 1993 میں ممبئی میں ہونے والے دھماکوں کے الزام میں داؤد ابراہیم کو عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شمار کرتے ہوئے ان کے سر کی قیمت 25 ملین ڈالر مقرر کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں