نیٹو وزرائے خارجہ یوکرین جنگ پر مذاکرات کیلئے جمع ہوگئے

برسلز (ڈیلی اردو) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے وزرائے خارجہ برلن میں ملاقات کر رہے ہیں، جس میں وہ یوکرین جنگ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ اس ویک اینڈ پر ہونے والی ملاقات میں اس جنگ کی حکمت عملی کے علاوہ فن لینڈ اور سویڈن کے اس عسکری اتحاد میں شمولیت کے حوالے سے بھی گفتگو کی جائے گی۔

یوکرین میں روسی جارحیت کی وجہ سے یہ دونوں شمالی یورپی ممالک بھی نیٹو میں شامل ہونے پر تیار ہیں۔ تاہم روس نے بالخصوص ہمسایہ ملک فن لینڈ کے اس اتحاد کا ممبر بننے کی خواہش پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں