بلوچستان: تربت سے بلوچ لبریشن آرمی کی خودکش بمبار خاتون گرفتار

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ خودکش بمبار خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق تربت کے علاقے ہوشاب میں سی ٹی ڈی اور خواتین پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر مبینہ خودکش بمبار خاتون کو گرفتار کر لیا، خاتون کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے بتایا جاتا ہے۔

موقع سے دھماکہ خیز مواد خودکش جیکٹ اور ڈیٹونیٹر برآمد کر لیا ہے، گرفتار خودکش بمبار کا تعلق دہشت گرد کالعدم تنظیم بی ایل اے کے مجید بریگیڈ سے ہے۔

خاتون کو کراچی یونیورسٹی میں میں استعمال ہونے والی خودکش بمبار کی طرح تیار کیا گیا تھا جبکہ گرفتار خاتون سی پیک روٹ پر چینی یا سکیورٹی فورسز کے قافلوں کا نشانہ بنانا چاہتی تھی۔تربت میں نیٹ ورک کو پکڑنے کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس کے علاوہ گرفتار خودکش بمبار کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں کامرس ڈیپارٹمنٹ اور کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ آف چائنیز لنگویج کے اساتدذہ کی وین میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 3 چینی اساتذہ سمیت 4 افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے تھے جب کہ دھماکے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں