دنیا میں مسلح تنازعات دگنا ہوگئے، سپری

برلن (ڈیلی اردو) بین الاقوامی تھنک ٹینک سپری کا کہنا ہے کہ دنیا ایک ایسے دور کے لیے تیار نہیں ہے، جہاں مسلح تصادم بھی بڑھتی ہوئی ماحولیاتی تباہی کا سبب بن رہے ہیں۔

سپری کے مطابق گزشتہ ایک دہائی میں بین الاقوامی مسلح تنازعات دگنا ہو گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے ایک پیچیدہ ماحولیاتی بحران اور تاریک تر سکیورٹی پالیسیاں ایک دوسرے کو خطرناک طریقے سے تقویت پہنچا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مصنفین کا کہنا ہے کہ دنیا میں ایک بین الاقوامی ایمرجنسی کی صورت حال پیدا ہو چکی ہے۔

سپری کے مطابق کوئی عالمی منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے دنیا اس دوہرے خطرے سے دوچار ہے۔

سپری کا کہنا ہے کہ بیشتر حکومتیں اس بحران کی شدت کا اندازہ لگانے میں ناکام رہی ہیں یا انہوں نے جان بوجھ کر ان مسائل کو نظرانداز کر دیا، جس نے حالات کو مزید ابتر بنا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں