شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکا، 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی

ميرانشاه (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل دوسلی میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملہ ہوا ہے جس میں دو سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں میں نائک بنارس اور سپاہی منصف شامل ہے۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1531181041519841281?t=iuWLbVHCQ5MX4g6GUuwx_Q&s=19

خودکش دھماکے میں اسکول کے دو بچے بھی زخمی ہوئے ہیں جن کی شناخت 10 سالہ یونس فرزند عمران آور 11 سالہ مہراب فرزند ناجدارکے نام سے ہوئی ہے۔

زخمی اہلکاروں کو ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میرانشاہ منقتل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں