پشاور: اے این پی رہنما کے گھر کے باہر دھماکا، خاتون سمیت 2 افراد زخمی

پشاور (بیورو رپورٹ) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی حکومت پشاور کے علاقے یکہ توت کوہاٹی گیٹ میں مکان کے باہر نصب بارودی مواد کے دھماکے سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اے این پی کے کسان کونسلر کے گھر کے باہر بارودی مواد کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 2 افراد معمولی زخمی ہوئے۔ دھماکے سے گھر کے گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1531184419251572737?t=4kVGdpU-9y49dukHtcpoEA&s=19

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 400 گرام بارود استعمال کیا گیا، بی ڈی ایس پولیس کا کہنا ہے کہ مقناطیسی بم مکان کے گیٹ پر نصب کیا گیا تھا۔

پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔ علاقے کو لوگوں کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں