یانگون (ڈیلی اردو/شِنہوا) میانمارکے سب سے بڑے شہر یانگون میں بم دھماکہ کے نتیجے میں کم از کم 1 شخص ہلاک اور 9 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
سرکاری اخبار دی گلوبل نیو لائٹ آف میانمار نے بدھ کے روز بتایا کہ دھماکہ گزشتہ روز مقامی وقت کےمطابق سہ پہر 3 بجکر 20 منٹ (سہ پہر 1 بجکر 50 منٹ پاکستانی وقت) پر یانگون کے قصبے کیوکتڈا میں ایک بس سٹاپ کے نزدیک ہوا۔
خبر میں بتایا گیا کہ یانگون کے مرکزی علاقے میں ہونیوالا دھماکہ دیسی ساختہ بم کی مدد سے کیا گیا ہے۔