سری نگر (ڈیلی اردو) بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بم دھماکے میں تین بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔
بھارتی پولیس کے مطابق دھماکا ایک نجی گاڑی میں ہوا جسے بھارتی فوجیوں نے شوپیاں کے علاقے سیڈو سے کرائے پر لیا تھا۔
3 soldiers injured after 'mysterious blast' inside a private hired vehicle at Sedow, Shopian. Nature & source of blast being investigated & will be shared, says IGP Kashmir, Vijay Kumar pic.twitter.com/DqBvwEZ48s
— Umaisar Gull (اُمیسر گُل) (@Umaisar_Gull) June 2, 2022
پولیس ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ دھماکا گاڑی میں نصب بم سے ہوا یا بیٹری کی خرابی کی وجہ سے ہوا، انہوں نے مزید کہا کہ زخمی فوجیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15 گڑھوال سے تعلق رکھنے والے تین زخمی فوجیوں کی شناخت عجب سنگھ، پروین سنگھ اور پون راوت کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں سری نگر کے 92 بیس ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد آزادی طویل عرصے سے جاری ہے۔ بھارت نے 5 اگست 2019 کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے وہاں کرفیو نافذ کردیا تھا جس کے بعد سے وہاں صورتحال کشیدہ ہے۔
بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی پر امن جدوجہد کو کچلنے کیلئے ریاستی طاقت کا بدترین مظاہرہ کیا جاتا ہے، جعلی مقابلوں میں ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو ہلاک اور سیکڑوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔