شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر فائرنگ، ایک اہلکار ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع ‏شمالی وزیرستان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سکیورٹی فورسز کا اہلکار ہلاک ہوگیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے خڑ کمر چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں سکیورٹی فورسز کا اہلکار حامد علی ہلاک ہوگئے۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1532269392037150721?t=1KA4U0rdMXA_KV0D-E8qCg&s=19

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ اور اردگرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

سرکاری سطح پر اس حملے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ نہ ہی ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں