بلوچستان: کیچ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 5 اہلکار ہلاک، 3 زخمی

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی مقام پر بم دھماکے کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے 5 اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

پنجگور کے سرحدی علاقے پروم میں دہشت گردوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کی زد میں آکر فوجی گاڑی تباہ ہو گئی جس میں سوار 5 اہلکار موقع پر ہی ہلاک جب کہ تین افراد شدید زخمی ہوئے۔

حکام کے مطابق انتظامیہ تحقیقات کر رہی ہیں کہ یہ دھماکہ ریموٹ کنڑول بم کے زریعے کیا گیا یا بارودی سرنگ دھماکہ تھا تاہم لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں اہلکاروں کی شناخت راؤ عمر، آمین، افزین عباس، ثقلین اور امین انجم کے ناموں سے ہوئی جب کہ زخمیوں میں شہناز اقبال، سعید انور اور محمد اعجاز شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پروم میں فوجی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے آج جمعہ کی صبح نو بجے ضلع پنجگور کے علاقے پروم، کیل کور میں ایک فوجی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا جس سے گاڑی مکمل تباہ ہوئی اور اس میں سوار 6 پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ فورسز کو سرمچاروں نے نفسیاتی شکست سے دوچار کر دیا ہے، کامیاب حملے کے بعد حسب معمول پاکستانی فوج نے عام آبادیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ترجمان نے کہا کہ فورسز پر سرمچاروں کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے کل رات 11 بجے کیچ تربت کے علاقے گوگدان پْل کے مقام پر فورسز کے قافلے میں شامل ایک گاڈی پر دستی بم سے حملہ کیا جو کہ فوجی گاڈی کے اندر جا گرا، اس حملے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے جبکہ سرمچار بہ حفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں