دمشق (ڈیلی اردو/اے پی پی/ثنا) شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں مسافر بس پر داعش کے حملے میں 3 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے ہیں۔
چینی خبر رساں ادارے نے شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ثنا کی رپورٹ کے حوالی سے بتایا کہ گزشتہ روز شام کے شہر حلب کے قریب دیر الزور شاہراہ پر مسافر بس پر داعش کے حملہ کیا گیا جس کے نیتجے 3 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔