سندھ: میرپور خاص سے تین دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

میرپور خاص (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے ضلع میرپور خاص میں پولیس نے جھڈو کے قریب تین دہشت گرد گرفتار کر لئے۔

ڈی ایس پی میرپور خاص کے مطابق پولیس نے میرپور خاص کے قریب جھڈو میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تین دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔

ڈی ایس پی میرپور خاص کے مطابق دہشت گردوں سے بارودی مواد، دیسی ساختہ بم، بال بیرنگ برآمد کر لئے گئے۔

گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں