کراچی سے پانچ مبینہ دہشت گرد گرفتار، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

کراچی (ڈیلی اردو) سندھ پولیس نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی بلدیہ کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق دہشت گردوں کو بصیر آباد کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ایس پی بلدیہ کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا، دہشت گرد قتل، اغوا برائے تاوان اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں