بنوں اور شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں، 2 خودکش بمباروں سمیت 7 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (کاشف محمود) سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان اور ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو خودکش حملہ آوروں سمیت 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

https://twitter.com/Natsecjeff/status/1533453462322700291?t=VQCcK4VDJExy-7RXV13IeA&s=19

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں آپریشن کیا، دوران آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر نور رحمان سمیت پانچ دہشت گرد مارے گئے۔ دو دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے ایک اور آپریشن میں کالعدم تنظیم دو دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے، مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی لوگوں نے علاقے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل تعاون کا اظہار کیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں