جرمنی: فرینکفرٹ کی سپر مارکیٹ میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک

برلن (ڈیلی اردو) جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے نزدیکی قصبے کی سپر مارکیٹ میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔

ایک مقامی اخبار کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ ایک شخص نے پہلے ایک خاتون کو گولی ماری اور بعدازاں اس نے خود کو بھی گولی مار لی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد صورتحال قابو میں ہے، لوگوں کو کوئی خطرہ نہیں۔

پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی کوئی گرفتاری نہیں کی گئی، تاہم فائرنگ کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں