افغانستان: طالبان فورسز کی پروان میں کارروائی، داعش کے ہتھیاروں کا ذخیرہ تباہ، خاتون سمیت 3 افراد گرفتار

کابل (ڈیلی اردو/شِنہوا) افغانستان کے مشرقی صوبہ پروان میں سیکورٹی فورسز نے داعش کے ہتھیاروں کے ایک ذخیرے کو تلاش کر کے تباہ کردیا ہے۔

مقامی ٹیلی ویژن طلوع نے منگل کے روز صوبائی پولیس کے ترجمان محمد کامران حبیبی کے حوالے سے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت چاریکار شہر میں ایک گھر سے ہتھیاروں کا ذخیرہ دریافت ہوا اور پولیس نے اس سلسلے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے ہتھیاروں کے ذخیرے سے 2 خودکش جیکٹوں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنےکے بعد گھر کو بارود سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں آس پاس کے کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

طالبان انتظامیہ کے حکام کے مطابق افغانستان میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران سلسلہ وار دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرنے والی سخت گیر تنظیم داعش سے کوئی سنگین خطرہ لاحق نہیں ہے اور سیکورٹی فورسز مسلح گروہ کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں