اٹلی میں ترک ملازمین کو لے جانیوالا ہیلی کاپٹر لاپتہ

انقرہ (ڈیلی اردو/شِنہوا) اٹلی کے شمالی علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو گیا ہے، ہیلی کاپٹر میں 4 ترک شہریوں سمیت 7 افراد سوار تھے۔

ترک صنعتی گروپ ایکزاکیباسی نے جمعہ کے روز ایک بیان میں بتایا کہ اطالوی پائلٹ سمیت کمپنی کی ایک ٹیم اٹلی کے شہر لوکا سے اڑان بھر کر ٹرویزو کی طرف روانہ ہوئی لیکن موڈینا کے علاقے کے قریب ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ترک ملازمین ٹشو اٹلی نیٹ ورک کے زیر اہتمام پیپر ٹیکنالوجیز میلے میں شرکت کیلئے اٹلی میں موجود تھے۔

ترک وزارت خارجہ نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کی تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔

اطالوی خبر رساں ایجنسی اے این ایس اے کے مطابق آگسٹا کوالا” اے ڈبلیو 119″ ٹائپ ہیلی کاپٹر کے ساتھ اڑان بھرنے کے تقریباً 30 منٹ بعد رابطہ منقطع ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں