افغان طالبان اور تحریک طالبان پاکستان پر پیشرفت، بلاول نے 3 رکنی کمیٹی بنا دی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) تحریک طالبان افغانستان (ٹی ٹی اے) اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے متعلق حالیہ پیش رفت کے معاملے پر وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں اور پارلیمان میں معاملہ اٹھانے کے لیے 3 رکنی کمیٹی بنا دی۔

اس سلسلے میں جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق مذکورہ کمیٹی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن، فرحت اللّٰہ بابر اور قمر زمان کائرہ شامل ہوں گے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز پارٹی اجلاس میں ٹی ٹی اے اور کالعدم ٹی ٹی پی کے بارے میں حالیہ پیش رفت پر تبادلۂ خیال ہوا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں