شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ، سپاہی ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کا ایک سپاہی ہلاک ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں اور پاک فوج کے دستوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران پاک فوج کے جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شاہزیب امتیاز بہادری سے لڑتے ہوئے ہلاک ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں سیکیورٹی فورسز نے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان اور بلوچستان کے ضلع نوشکی میں کارروائیوں کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں