اقوام متحدہ کا جمہوریہ کانگو میں سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار

جنیوا (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ نے مشرقی عوامی جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) میں سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جس کی وجہ باغیوں کی جانب سے شہریوں کے خلاف حملوں میں اضافہ اور غیر ملکی مسلح گروہوں کی موجودگی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے صحافیوں کو ایک بیان میں بتایا کہ ہم تمام مسلح گروہوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہر قسم کے تشدد کو فوری طور پر بند کریں۔ ہم کانگو کے مسلح گروپوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ تخفیف اسلحہ، ڈی موبلائزیشن، کمیونٹی کی بحالی اور استحکام پروگرام میں غیر مشروط طور پر حصہ لیں تاکہ غیر ملکی مسلح گروہ فوری طور پر غیر مسلح ہو کر اپنے اصل ممالک واپس آجائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ڈی آر سی کی خودمختاری، آزادی، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنے مضبوط عزم کا اعادہ کرتے ہیں اور پراکسیز کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہم مسلح گروہوں کے تخفیف اسلحہ کے ساتھ جاری قومی اور علاقائی سیاسی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں، اور ان کی حمایت کرتے ہیں جن میں ڈی آر سی کے صدر فیلکس تشیسیکیڈی اور نیروبی عمل کے ذریعے کینیا کے صدر اہورو کینیاٹا شامل ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں