برطانیہ کی مہاجرین کو ملک بدر کرنیکی کوشش ناکام

لندن (ڈیلی اردو) برطانیہ سے مہاجرین کو لے کر روانڈا جانے والی ایک خصوصی پرواز آخری وقت میں منسوخ کر دی گئی۔

یورپی عدالت برائے انسانی حقوق نے خبردار کیا تھا کہ جن مہاجرین کو جبری طور پر روانڈا بھیجا جا رہا ہے، انہیں وہاں حقیقی قسم کے خطرات لاحق ہیں، اس لیے ایسا نہ کیا جائے۔

لندن حکومت سات مہاجرین کو ملک بدر کرتے ہوئے مشرقی افریقہ کی اس ریاست بھیجنا چاہتی تھی۔

برطانوی وزیر داخلہ پریتی پاٹیل نے یورپی عدالت کے اس فیصلے کو ’مایوس کن‘ قرار دیتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ مہاجرین کی ملک بدری کے لیے دوسری فلائٹ کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں