ٹانک میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، ٹریفک پولیس کا ایک اہلکار ہلاک، دوسرا زخمی

ٹانک (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کا اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1537346981961404419?t=P65mAcGj15KGpnrNYwkG0g&s=19

پولیس کے مطابق ٹانک کے علاقے ڈبرہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک ٹریفک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

تھانہ ڈبرہ کے مطابق واقعے میں پولیس کانسٹیبل محسن علی ہلاک اور کانسٹیبل رئیس خان زخمی ہو گئے ہیں۔

ملزمان واردات کے فرار ہوگئے جن کے گرفتاری کے لیے پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں