جنوبی وزیرستان میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک

وانا (دین محمد وزیر) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1537470862474956802?t=LuJbPF8sgsnTmtWFa0KNvg&s=19

نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق جنوبی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹرز وانا بازار میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سید اللہ ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ایک ملزم جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو رہے تھے کہ ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس اہلکار نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ملزم کو پستول سمیت گرفتار لیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں