دوسری جنگ عظیم کے بعد ابتک سب سے زیادہ 3 کروڑ 65 لاکھ بچے بے گھر ہو چکے، یونیسیف

اقوام متحدہ (ڈیلی اردو) 2021ء کے آخر تک تنازعات، تشدد اور دیگر بحرانوں کی وجہ سے 3 کروڑ 65 لاکھ بچے بے گھر ہو چکے ہیں جو دوسری جنگ عظیم کے بعد اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

اقوام متحدہ کے چلڈرن فنڈ (یونیسیف) کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 2021ء کے دوران اس تعداد میں 22 لاکھ کا اضافہ ہوا، جن میں مہاجر اور پناہ کے متلاشی 1 کروڑ 37 لاکھ اور تنازعات و تشدد کی وجہ سے اندرونی طور پر بے گھر ہونیوالے تقریباً 2 کروڑ 28 لاکھ بچے شامل ہیں۔

موسمیاتی اور ماحولیاتی تبدیلیوں اور آفات کے باعث بے گھر ہونے والے اور روس یوکرائن تنازعہ سمیت 2022ء میں بے گھر ہونیوالے بچے اس رپورٹ میں شامل نہیں ہیں۔

بے گھر بچوں کی ریکارڈ تعداد افغانستان میں شدید اور طویل تنازعات، عوامی جمہوریہ کانگو یا یمن جیسے ممالک کی خستہ حالی جیسے بحرانوں کا براہ راست نتیجہ ہے۔ یہ سب نقصانات موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات سے زیادہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں