صومالی فورسز نے الشباب کا حملہ ناکام بنا دیا، 60 دہشت گرد ہلاک

موغادیشو (ڈیلی اردو) صومالیہ کی علاقائی سیکیورٹی فورسز نے ملک کے وسطی قصبے بہدو میں الشباب کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 60 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

https://twitter.com/sntvnews1/status/1537769120111943680?t=Gejv15olY0RMTw1sVU5Mdg&s=19

ریاست غالمدوغ کے فوجی حکام نے جمعہ کے روز صومالی نیشنل آرمی (ایس این اے) ریڈیو کو بتایا کہ مقامی باشندوں کی حمایت یافتہ علاقائی فورسز نے بہادری کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے حملہ آوروں کو پسپا کر دیا۔

ایس این اے ریڈیو نے بتایا کہ صومالیہ کی ریاست غالمدوغ میں علاقائی سیکورٹی فورسز اور مقامی باشندوں نے جمعہ کی صبح بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہدو قصبے پر الشباب کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے الشباب کے 60 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

مقامی افراد نے بتایاکہ ناکام حملے کے بعد زمین پر ہر طرف الشباب کے دہشتگردوں کی لاشیں بکھری ہوئی تھیں۔

عینی شاہدین نے بتایاکہ الشباب نے دیسی ساختہ بارودی مواد سے بھری گاڑیوں کو دھماکے سے اڑا کر گاؤں اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بناتے ہوئے اپنے حملے کا آغاز کیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں