ایندھن فسادات: سری لنکن فوج کی طرف سے فائرنگ، 4 عام شہری اور 3 فوجی زخمی

کولمبو (ڈیلی اردو) سری لنکن فوج کی جانب سے ایک پٹرول اسٹیشن پر فسادات پر قابو پانے کے لیے فائرنگ کرنے کی اطلاعات ہیں۔ جواب میں بیس سے تیس افراد کے گروپ نے فوجی ٹرک پر پتھراؤ کرتے ہوئے اسے نقصان پہنچایا۔

پولیس کے مطابق ان جھڑپوں میں چار عام شہری اور تین فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ ان دنوں سری لنکا بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کے حصول کے لیے کئی کئی کلومیٹر طویل قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔

سری لنکا حال ہی میں دیوالیہ ہو گیا تھا اور وہاں ایندھن کے ساتھ ساتھ اشیائے خور و نوش کی بھی قلت پیدا ہوتی جا رہی ہے۔ اگر صورتحال کو کنٹرول نہ کیا گیا تو خدشات ہیں کہ فسادات ملک کے طول و عرض میں پھیل سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں