افریقی ملک روانڈا میں مسلح شخص کی بس پر فائرنگ؛ 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی

کیگالی (ڈیلی اردو) وسطی افریقی ملک روانڈا میں باغی جنگجو نے مسافر بس پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روانڈا میں علیحدگی پسند عسکری جماعت کے جنگجو نے ایک مسافر بس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور ایک مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے مسلح ملزم کو تعاقب کرکے مقابلے میں ہلاک کردیا تاہم ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

فائرنگ سے 6 مسافر زخمی بھی ہوئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس نے الزام عائد کیا ہے کہ بس پر فائرنگ عسکری تنظیم نیشنل لبریشن فرنٹ کے جنگجو نے کی ہے۔ اس تنظیم کو سرحد پار سے حمایت حاصل ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں