یونان: 108 تارکین وطن کو بحیرہ ایجیئن میں ڈوبنے سے بچا لیا گیا

ایتھنز (ڈیلی اردو) یونانی کوسٹ گارڈز نے 108 تارکین وطن کو سمندر سے بچا لیا۔

یونانی کوسٹ گارڈز نے گزشتہ روز بحیرہ ایجیئن میں پھنسی ایک بادبانی کشتی سے 108 تارکین وطن کو بچا لیا۔ تیز ہواؤں میں گھری اس کشتی میں پانی داخل ہو رہا تھا اور یہ ڈوبنے کے شدید خطرے کا شکار تھی۔

یونانی حکام کے مطابق بچائے گئے تارکین وطن میں 63 مرد، 24 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں۔ ان افراد نے حکام کو مطلع کیا کہ کشتی کے چار مسافر لاپتہ ہیں۔ اس کشتی کو یونانی کوسٹ گارڈز کامیابی کے ساتھ یونانی جزیرہ میکونوس تک لے آئے۔ کشتی میں سوار افراد کے مطابق یہ کشتی ترکی سے روانہ ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں