بلوچستان: کیچ میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 مزدور ہلاک، ایک زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سڑک تعمیر کرنے والے دو مزدور ہلاک، جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کیچ کے علاقے ہوشاپ میں پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار افراد نے ہوشاپ لنک روڈ کی تعمیر میں مصروف مزدوروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں وہاں موجود 2 مزدور ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس فائرنگ کے مقام پر پہنچ گئی جس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں