شام میں فوجیوں کی بس پر حملہ، 15 اہلکار ہلاک

دمشق (ڈیلی اردو) شام کے شہر رَقہ میں فوجیوں کی بس پر حملے کے نتیجے میں 13 فوجی اہلکار ہلاک اور 2 عام شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

شامی فوج کی جانب سے پیر کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 30 منٹ (صبح 8 بجکر 30 منٹ پاکستانی وقت) پر شمالی صوبہ الرقہ سے وسطی صوبہ حمص کی طرف جانیوالی بس پر الجریح نامی علاقہ میں حملہ کیا گیا۔

بیان میں حملے کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا گیا لیکن اس کی ذمہ داری کسی پر عائد نہیں کی گئی ہے۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق فوجی بس پر حملے میں 15 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں، بس پر حملے کی ذمہ داری ابھی کسی نے قبول نہیں کی۔

دوسری جانب شامی ادارے ’دی وار مانیٹرنگ گروپ‘ کا کہنا ہے کہ فوری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکتی کہ یہ حملہ کس نے کیا۔

فوری طور کسی گروہ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں