یوگنڈا میں پناہ گزینوں کا بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے، یو این ایچ سی آر کا انتباہ

کمپالا (ڈیلی اردو/شِنہوا) پناہ گزینوں کے پیر کو عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ یوگنڈا میں پناہ گزینوں کا بحران خطے میں بڑھتے ہوئے تنازعات اور پناہ گزینوں کے لیے بین الاقوامی مالی امداد میں کمی کی وجہ سے سنگین تر ہوتا جا رہا ہے۔

یوگنڈا میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کے نمائندے جوئل بوٹرو نے اپنے دفتر کی جانب سے کی گئی ایک ٹویٹ میں صورتحال کو سنگین قرار دیا۔ بوٹرو نے کہا کہ ہم اب 4 ہزار سے زیادہ اساتذہ اور 3 سے 4 ہزار تک ہیلتھ ورکرز کی مالی اعانت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں جو ہم ادا کر رہے تھے۔

یو این ایچ سی آر کے دفتر کا کہنا ہے کہ یوگنڈا میں پناہ گزینوں کے لیے کی گئی 4 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر کی ہنگامی امدادی اپیل کا صرف 8 فیصد ہی وصول ہوا ہے۔ اس مشرقی افریقی ملک میں کام کرنے والے امدادی اداروں نے ملک میں آنے والے 60 ہزار پناہ گزینوں کی ابتدائی تین ماہ کی ضروریات کے لیے اپریل میں ہنگامی امداد کی اپیل کی تھی۔

امدادی ایجنسیوں نے کہا کہ نئے آنے والوں کو فوری مدد فراہم کرنے کے لیے فنڈز کی ضرورت ہے، خاص طور پر خواتین اور بچوں کو تحفظ کی اشد ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں