پناہ گزینوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

جینوا + اسلام آباد (ڈیلی اردو) دنیا بھر میں اس دن کو منانے کا ایک مقصد پناہ گزینوں کے بارے میں احساس اور آگہی پیدا کرنا بھی ہے تاکہ اپنی زندگیوں کی بحالی کے لئے ان کے بلندحوصلے کو اجاگر کیا جائے۔

رواں برس اس دن کا موضوع ہے ” پناہ کا حصول ایک انسانی حق ہے وہ جہاں سے بھی آئے ہوں، جبری طورپرگھرچھوڑ کر آنے والے لوگوں کو خوش آمدیدکہا جائے”۔ پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن کے تازہ اعدادوشمارکے مطابق پاکستان بدستورپناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے دنیا کے بڑے ممالک میں سے ایک ہے جو اپنے ملکوں سے نقل مکانی کرنے والے چودہ لاکھ افرادکوتحفظ فراہم کررہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں