صومالی فوج کی کارروائی، الشباب کے 47 جنگجو ہلاک

موغادیشو (ڈیلی اردو/ این این آئی) صومالیہ کی فوج اور شدت پسند تنظیم الشباب کے درمیان کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپوں میں47 جنگجو، چھ اہلکار اور ایک شہری مارا گیا جبکہ اس دوران فوج نے گاڑی کو قبضے میں لینے کے ساتھ ساتھ گرفتار ملزم کے قبضے سے ہتھیار بھی برآمد کرلئے۔

صومالیہ کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق گلگادود کے علاقے میں مقامی افراد اور فوج نے مل کر الشباب کے جنگجووں کے حملے پر جوابی کارروائی کی۔ف وجی دستوں نے ایک خودکش بمبار کو بھی گرفتار کرلیا جو سیکیورٹی فورسز اور گائوں پر دھماکا خیز گاڑی سے حملہ کرنے والا تھا۔ فوج نے گاڑی کو قبضے میں لینے کے ساتھ ساتھ گرفتار ملزم کے قبضے سے ہتھیار بھی برآمد کرلئے۔

فوجی اہلکاروں اور شدت پسندوں کے درمیان دو گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی، چھ اہلکار اور ایک شہری بھی لڑائی کے دوران ہلاک گئے جبکہ 47 جنگجو مارے گئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں