وزیر دفاع ایوان میں آکر تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات پر اعتماد میں لیں، رضا ربانی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان پيپلزپارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ وزیر دفاع ایوان میں آکر تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ مذاکرات پر اعتماد میں لیں۔

سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ وزیر دفاع ایوان میں آکر طالبان کے ساتھ مذاکرات پر اعتماد میں لیں، ٹی ٹی پی کے ساتھ اگر معاہدہ ہوتا ہے تو اسکی کیا شرائط ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ سنا ہے طالبان نے فاٹا کا انضمام واپس کرنے کی شرط رکھی ہے، یہ فیصلے ملک کی عوام نے کرنے ہیں، بند دروازوں کے اندر یہ فیصلے نہیں ہونے چاہئیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں