امریکا میں ہیلی کاپٹر گرنے سے 6 افراد ہلاک

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی ریاست ویسٹ ورجینیا میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر لوگن کاؤنٹی کے دیہی علاقے کی سڑک پر گرا اور اس میں آگ لگ گئی۔

حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہوگئے، ہیلی کاپٹر سیاحوں کے لیے استعمال ہوتا تھا، حادثے کی وجوہات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں