پشاور: جماعتِ اسلامی کے رہنما کے گھر پر دستی بم حملہ، 3 افراد زخمی

پشاور (ڈیلی اردو) پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں جماعتِ اسلامی کے مقامی رہنما کے گھر پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے دستی بم جماعتِ اسلامی کے ضلعی رہنماء حاجی نیاز کے گھر میں پھینکا ہے۔

بڈھ بیر میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے گھر پر پھینکے جانے والے دستی بم کے پھٹنے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

تینوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں