امریکی خاتون رکن کانگریس کی بھارت کو ‘خاص تشویش ناک ملک’ قرار دینے کی قرارداد

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر نے ایوان میں ایک قرارداد پیش کی ہے جس میں بھارت میں انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے سیکریٹری اسٹیٹ اینٹونی بلنکن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بھارت کو ’خاص تشویش ناک ملک‘ قرار دیں۔

امریکی کانگریس کی ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ قرارداد قانون ساز راشدہ طالب اور جووان ورگس کی حمایت سے جمع کروائی گئی ہے۔

امریکا کی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) کی رپورٹ کے نتائج کی بنیاد پر قرارداد میں بھارت کو خاص تشویش کا حامل ملک قرار دینے کی دلیل پیش کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں