ایرانی صدر نے امریکا اور نیٹو کو افغانستان کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیدیا

تہران (ڈیلی اردو/شِنہوا) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے امریکہ اور نیٹو کو افغانستان کی تباہی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

ایرانی ایوان صدر کی ویب سائٹ کی جمعہ کی ایک رپورٹ کے مطابق صدر رئیسی نے ان خیالات کا اظہار ملک کے شمال مشرقی صوبے شمالی خراسان کے دورے کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے افغانستان کے مشرقی علاقے میں آنے والے زلزلے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افغانستان کی حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کیا۔

اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہ افغانستان کے لوگ حقیقت میں مظلوم ہیں، ایرانی صدر نے کہا کہ ایران افغانستان کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے والے ممالک میں ہمیشہ سرفہرست رہا ہے۔

رئیسی نے افغانستان کے ساتھ سرحد پر واقع ایرانی صوبوں سے کہا کہ وہ افغان عوام کو ہر قسم کی مدد فراہم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں