عراقی وزیراعظم کی ایرانی صدر سے اہم ملاقات

تہران (ڈیلی اردو) عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی ایک اعلیٰ سطحی سیاسی و اقتصادی وفد کی قیادت کے ساتھ کو تہران پہنچے گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق عراقی وزیراعظم کے ایرانی دارالحکومت پہنچنے پر ایران کے وزیر توانائی علی اکبر محرابیان نے ان کا استقبال کیا۔

بعد ازاں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے عراقی وزیر اعظم کا سرکاری طور پر استقبال کیا۔

عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کا منصوبہ ہے کہ وہ اعلیٰ سطحی ایرانی حکام کے ساتھ انتہائی اہم باہمی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کریں گے۔

امکان ہے کہ ایرانی اور عراقی ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کی بحالی پر بات چیت کریں گے، جن کا پانچواں دور اپریل میں ہوا تھا۔

واضح رہے کہ اپنے دورہ ایران سے پہلے کاظمی نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، جہاں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں