نیشنل ایکشن پلان: مدارس کو تحویل میں لینا مہنگا پڑ گیا، 82 کروڑ روپے مانگ لئے

لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ اوقاف پنجاب نے صوبے بھر میں حکومتی تحویل میں لئے گئے کالعدم جماعتہ الدعوۃ کے 160 دینی مدارس کو چلانے کیلئے 82 کروڑ روپے مانگ لیے ہیں۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کالعدم جماعتہ الدعوۃ کے حکومتی تحویل میں لئے گئے 160دینی مدارس کے اخراجات کی رپورٹ سامنے آ گئی۔

محکمہ اوقاف پنجاب نے اپنے زونل ایڈمنسٹریٹرز اور سرکل منیجرز کی وساطت سے 160 مدارس کا نظام سنبھال لیا لیکن محکمہ اوقاف کے پاس مستقل بنیادوں پرن کا نظام چلانے کے لئے مالی و انتظامی حوالوں سے استعداد نہیں۔

مدارس کا نظام جاری رکھنے کے لئے 81 کروڑ 77 لاکھ 78ہزار 774 روپے کی ضرورت ہو گی۔ یہ بوجھ مستقل بنیادوں پر مالی مشکلات سے دو چار حکومت پنجاب کو خود برداشت کرنا پڑے گا اور آنے والے دنوں میں یہ رقم مزید بڑھے گی۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تحویل میں لئے جانے والے مدارس میں سب سے زیادہ اخراجات پانچ اضلاع شیخوپورہ، لاہور، اوکاڑہ، فیصل آباد اور پاکپتن میں موجود دینی مدارس پر ہوتے ہیں۔

ضلع شیخوپورہ کے 12مدارس کے لئے 17 کروڑ 25 لاکھ 73 ہزار 664 روپے، ضلع لاہور کے 11مدارس کے لئے 10 کروڑ 3 لاکھ 32 ہزار روپے درکار ہیں۔

لاہور کے ان مدارس میں جماعتہ الدعوہ کے مرکز جامعہ القادسیہ چوک چوبرجی کے اخراجات شامل نہیں ہیں۔

ضلع اوکاڑہ کے 5 مدارس کے لئے 6 کروڑ،35 لاکھ 92 ہزار 848 روپے، ضلع فیصل آباد کے 4 مدرسوں کے لئے 5 کروڑ 99 لاکھ 10ہزار روپے درکار ہیں، ضلع پاکپتن کے 8 مدارس کے لئے 5 کروڑ 36 لاکھ1ہزار 304 روپے درکار ہیں۔

ضلع ننکانہ صاحب کے 6 مدارس کے لئے 75 لاکھ 92 ہزار 400 روپے درکار ہیں، قصور کے 5 مدارس کے لئے 1کروڑ 79 لاکھ 25 ہزار 360 روپے، گوجرانوالہ کے 15مدارس کے لئے 6 کروڑ،33 لاکھ 83 ہزار 520 روپے درکار ہیں۔

ضلع نارووال کے 5 مدارس کے لئے 1 کروڑ 36 لاکھ 98 ہزار روپے، ضلع حافظ آباد کے 1مدرسہ کے لئے 35 لاکھ 46 ہزار روپے درکار ہیں۔

ضلع منڈی بہاالدین کے 11 مدارس کو 2 کروڑ 12 لاکھ 88 ہزار 720 روپے جبکہ ضلع گجرات کے 1 مدرسہ کے لئے 79 لاکھ 31 ہزار 900 روپے درکارہیں۔

ضلع سرگودھا کے 5 مدارس کے لئے 1 کروڑ 89 لاکھ 27 ہزار600 روپے، ضلع میانوالی کے 2 مدرسوں کے لئے 26 لاکھ 88 ہزار روپے درکار ہیں،ضلع خوشاب کے 3 مدرسوں کے لئے 72 لاکھ 48 ہزار روپے درکار ہیں۔

ضلع بھکر کے 1مدرسہ کے لئے 9لاکھ60ہزار روپے ، درکار ہیں، ضلع چنیوٹ میں2مدارس کو چلانے کے لئے 45لاکھ90ہزار روپے۔

ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 7 مدارس کو چلانے کے لئے 4 کروڑ 70 لاکھ 5 ہزار 200 روپے درکار ہیں جبکہ ضلع جھنگ میں 1مدرسہ کو چلانے کے لئے 41 لاکھ 10ہزار روپے درکار ہیں۔

اٹک کے 1مدرسہ کے لئے 7 لاکھ 20 ہزار روپے درکار ہیں جبکہ ضلع چکوال کے 2 مدارس کے لئے 41 لاکھ۔4 ہزار روپے اور ضلع بہاولپور کے 2 مدارس کے لئے 3 کروڑ 35 لاکھ 70 ہزار روپے چاہئے۔

بہاولنگر کے 16مدارس کے لئے 1 کروڑ 80 لاکھ 15ہزار 996 روپے۔ ضلع رحیم یار خان کے 3 مدارس کے لئے 65 لاکھ 28 ہزار روپے چاہئے، ضلع ساہیوال کے 2 مدارس کے لئے 57 لاکھ 72 ہزار روپے درکار ہیں۔

ضلع ڈیرہ غازی خان میں 2 مدارس کے لئے 34 لاکھ 62 ہزار روپے چاہئے، مظفر گڑھ کے 2 مدارس کے لئے 66 لاکھ 50 ہزار 400 روپے درکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق ضلع لیہ کے 1دینی مدرسہ کے لئے 10 لاکھ روپے چاہئے، ضلع راجن پور کے 1 مدرسہ کے لئے 20 لاکھ 46 ہزار روپے، ضلع ملتان کے 3مدارس کے لئے 1 کروڑ 25 لاکھ 68 ہزار۔922 روپے درکار ہیں۔

ضلع وہاڑی کے 14مدارس کے لئے 3 کروڑ 69۔لاکھ۔12ہزار روپے، ضلع خانیوال کے 3 مدارس کے لئے 63 لاکھ 86 ہزار 940 روپے درکار ہیں، ضلع لودھراں کے 3 دینی مدارس کے لئے 64 لاکھ۔38۔ہزارروپے درکار ہیں۔

ذرائع کے حولے سے مزید بتایا گیا ہے کہ محکمہ اوقاف پنجاب نے صوبے بھر میں حکومتی تحویل میں لئے گئے کالعدم جماعتہ الدعوۃ کے 160 دینی مدارس کو چلانے کیلئے 82 کروڑ روپے مانگ لیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں